منگلورو، 4؍اکتوبر (ایس او نیوز) منگلورو ایئر پورٹ افسران کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کسٹمز نے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور دیگر اشیاء ضبط کی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ مسافر دبئی سے منگلورو آیا تھا اور ایئر پورٹ پر اس کی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے غیر قانونی طور پر لایا گیا 9,57,712 روپے مالیت کا 201.200 گرام وزنی 24 کیرٹ سونے کا بسکٹ،1,04,640 روپے مالیت کا 24 گرام وزنی 24 کیرٹ سونے کا کوائن، 1,02,600 روپے مالیت کا ایک ایپل آئی فون اور 1,69,500 روپے مالیت کی خوشبو کی 12 بوتلیں ضبط کی گئی جسے وہ غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لایا تھا ۔